August 10, 2024 2:28 PM

printer

برازیل کے شہر Sao Paulo میں ایک ہوائی حادثے میں جہاز پر سوار 61 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے

برازیل میں 61 مسافروں کو لے جا رہا ایک طیارہ کَل رات Sao Paulo کے قریب ایک رہائشی کمیونٹی کے اوپر حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار سبھی لوگوں کی موت ہوگئی۔ حکام نے کہا ہے کہ اس حادثے میں مقامی رہائشی کمپلیکس میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ برازیل کی علاقائی ایئرلائن کے مطابق طیارے میں 57 مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔ دو انجن والے اس طیارے نے Parana  ریاست میں واقع Cascavel سے اُڑان بھری تھی اور یہ Sao Paulo بین الاقوامی ہوائی اڈے جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر مشترک کیے گئے ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ATR-72، ایئرکرافٹ کنٹرول سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہوگیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں