ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 19, 2024 11:08 AM | G-20

printer

برازیل میں G20 کے رہنماؤں نے Rio De Janeiro اعلامیے کو منظور کیا ہے۔ انھوں نے آب و ہوا کی تبدیلی اور یوکرین اور مغربی ایشیا میں جنگ کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔

برازیل کے شہر میں اپنی 19ویں سربراہ کانفرنس میں G20 کے رہنماؤں نے Rio De Janeiro اعلامیے کو منظور کیا۔ انھوں نے آب و ہوا کی تبدیلی اور یوکرین اور مغربی ایشیا میں جنگ کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔ کَل رات جاری کیے گئے اعلامیے کا مقصد اہم عالمی چیلنجوں اور بحرانوں کا ازالہ کرنا اور مضبوط، پائیدار اور سب کی شمولیت والی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اعلامیے میں ایک توسیع شدہ سلامتی کونسل پر بھی زور دیا گیا ہے جس سے ان خطوں اور گروپوں کی نمائندگی کو بہتر بنایا جا سکے گا، جن کی نمائندگی کم ہے یا بالکل نہیں ہے۔
اعلامیے میں دہشت گردی کی ہر صورت میں مذمت کی گئی۔
غزہ میں اور لبنان میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر مدد میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کا تحفظ کیا جائے۔ اِس میں بحران کے ازالے کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے ایک پُرامن حل پر زور دیا گیا۔
اس سال کے اعلامیے میں پائیدار ترقی، آب و ہوا کی تبدیلی، عالمی صحت، اقتصادی بحالی اور مختلف ملکوں کے درمیان اشتراک جیسے وسیع تر معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اعلامیے کی اہم خصوصیات میں سے ایک 2050 تک کاربن کے اخراج کو بالکل ختم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔
اس کے تحت رہنماؤں نے غریبی کے خاتمے، صنفی مساوات اور حفظانِ صحت اور تعلیم تک سب کی رسائی پر توجہ کے ساتھ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی خاطر کوششیں تیز کرنے کا بھی عزم کیا۔
مجموعی طور پر اس اعلامیے سے سب کی شمولیت والے، لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط جامع عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں