July 2, 2024 9:34 PM

printer

برازیل میں سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے سے ابھی تک تقریبا 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

برازیل کے جنوبی صوبے Rio Grande do Sul میں آئے سیلاب اور تودے کھسکنے سے ہوئی تباہی میں کم از کم 179 افراد ہلاک ہوگئے۔ اِس حادثے میں 33 افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہیں۔ صوبے کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ Guaiba ندی کے لبریز ہونے کی وجہ سے جنوبی ریاست میں آئے سیلاب اور تودے کھسکنے سے ریاست کا قریب 90 فیصد حصہ متاثر ہے۔ ایجنسی کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو مہینے میں غیر متوقع شدید موسمی حالات کی وجہ سے 20 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ باشندے متاثر ہوئے ہیں اور 4 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نقلِ مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ارجنٹینا اور اُروگوئے کی سرحد پر واقع برازیل کے Rio-grande do Sul صوبے کو زراعت اور مویشیوں کے اعتبار سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ ریاست میں فوجیوں اور مقامی رضا کاروں کی مدد سے اب تک 89 ہزار سے زیادہ رہائشیوں اور 15 ہزار سے زیادہ مویشیوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں