برازیل کی ریاست Minas Gerais میں، ایک بس اور ٹرک کے ٹکرا جانے کے حادثے میں کم سے کم 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق 13 دیگر افراد کو Teofilo Otoni شہر کے نزدیک اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ بس Sao Paulo سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں کُل 45 مسافر سوار تھے۔ تین مسافروں والی ایک کار بھی بس سے ٹکرا گئی۔ تاہم تینوں افراد محفوظ ہیں۔ برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula Da Silva نے اس حادثے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔×
Site Admin | December 22, 2024 5:07 PM
برازیل میں، ایک بس اور ٹرک کے ٹکرا جانے کے حادثے میں کم سے کم اڑتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
