بدعنوانی مخالف بیورو ACB کی ٹیم آج قومی راجدھانی میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر گئی تاکہ اُن کے اِس الزام کی چھان بین کرسکے کہ BJP دلّی اسمبلی انتخابات میں اُن کی پارٹی کے امیدواروں کو 15 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کر رہی ہے، تاہم ACB کی ٹیم کو رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اِس دوران AAP کے رہنما سنجے سنگھ نے اِس سلسلے میں ACB میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ACB کو ثبوت فراہم کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب دلّی BJP کے صدر وریندر سچدیوا نے AAP کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔جناب سچدیوا نے میڈیا سے کہا کہ اِس طرح کا الزام لگانے سے پہلے، AAP کے رہنماؤں کو ثبوت پیش کرنا چاہیے۔
Site Admin | February 7, 2025 9:36 PM
بدعنوانی مخالف بیورو ACB کی ٹیم آج قومی راجدھانی میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر گئی تاکہ اُن کے اِس الزام کی چھان بین کرسکے
