بحری کمانڈروں کی کانفرنس کی دوسری میٹنگ کَل نئی دلّی میں شروع ہوگی۔ یہ کانفرنس اعلیٰ سطحی دوسالہ تقریب ہے جو بحری کمانڈروں کے مابین اہم اور جامع، کارروائی جاتی اور انتظامی معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتی ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ چار روزہ کانفرنس کا آغاز بحری عملے کے سربراہ کے افتتاحی خطاب سے ہوگا۔ کانفرنس کے دوران، توقع ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جمعرات کو قومی تحفظ اور قومی توقعات سے تعلق رکھنے والے معاملات پر بحری کمانڈروں سے خطاب کریں گے۔ بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے سربراہوں کے ساتھ، دفاعی عملے کے سربراہ، تینوں فوجوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے بحری کمانڈروں کے ساتھ مصروف رہیں گے۔
کانفرنس کے دوران، کمانڈرز، 2047 تک مکمل آتم نربھرتا کے نظریے کے مطابق، میک اِن انڈیا کے ذریعے اندرونِ ملک تیاری میں اضافہ کرنے کے جاری بحری پروجیکٹوں کا جائزہ بھی لیں گے۔
Site Admin | September 16, 2024 9:36 PM