بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش-کے-ترپاٹھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ کَل اپنی میٹنگ کے دوران وزیراعظم کو، بھارتی بحریہ کی مختلف کارروائیوں، انتظامی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سرگرمیوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو، صلاحیتوں کی تعمیر میں آتم نربھر بھارت پر توجہ دیتے ہوئے، ہمیشہ ہی کسی مقابلے کیلئے تیار رہنے اور سمندر سے متعلق قومی مفادات کے تحفظ کے، بحریہ کے عزم کا یقین دلایا گیا۔
Site Admin | June 19, 2024 10:21 AM