ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 1, 2025 9:24 PM

printer

بجٹ میں 12 لاکھ روپئے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہ لگانے کی تجویز ہے۔ ٹیکس کے نئے سلیب کا اعلان کیا گیا ہے

وزیر خزانہ نرملا ستیا رمن نے آج کہا کہ مرکزی بجٹ 2025، زراعت، دیہی خوشحالی اور شہری ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اصلاحات پر زور دیتا ہے۔ آج سہ پہر نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اِس بجٹ میں وکست بھارت کی راہ پر ملک کو لے جانے کے بارے میں کئی باتیں کہی گئی ہیں۔
وزیر خزانہ نے اجاگر کیا کہ عوام کی خواہش کو پیش نظر رکھتے ہوئے گزشتہ جولائی میں اعلان کردہ انکم ٹیکس کو آسان بنانے کے عمل کو پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں انکم ٹیکس سے متعلق نیا بل اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی شرحوں کو آسان بنایا جا رہا ہے اور اِسے کم کیا جا رہا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ انکم ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو 7 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کرنے سے مزید ایک کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ مرکزی بجٹ 2025 نے وکست بھارت کیلئے ایک واضح روڈ میپ تیار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ویشنو نے کہا کہ اِس بجٹ میں کسانوں سے لے کر مالیاتی ٹیکنالوجی نیز MSMEs سے لے کر مصنوعی ذہانت تک کیلئے ترقی، شمولیت اور اختراع کا ذکر ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو، جن کے پاس ریلوے کی وزارت کی ذمہ داری بھی ہے، نے کہا کہ 2 اعشاریہ پانچ-دو لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی بجٹ مختص کیے جانے کے ساتھ ریلوے کیلئے سرمایہ خرچ بہت زیادہ ہے۔
تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج مرکزی بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چمڑے اور فٹ ویئر کے شعبے میں براہ راست اور بالواسطہ 22 لاکھ ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ 12 لاکھ روپے تک انکم ٹیکس میں چھوٹ، اِس بجٹ کو جامع بناتی ہے۔ اس کا واضح اثر متوسط طبقے پر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ وکست بھارت 2047 تک بنیاد فراہم کرنے والا ہے۔
وزیر صحت جے پی نڈا نے مرکزی بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظریہ ساز روڈ میپ ہے، جو 140 کروڑ بھارتی افراد کی امنگوں اور خوابوں کو پورا کرنے والا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب نڈا نے کہا کہ زراعت، MSME، سرمایہ کاری اور برآمدات پر مشتمل چار انجن پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہ بجٹ غریب، یووا، اَن داتا اور ناری کی امنگوں کو آگے لے جائے گا۔ یہ بجٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی فرد ترقی کی راہ میں پیچھے نہ رہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مرکری بجٹ 2025 میں اعلان کردہ کپاس، پیداواری مشن کا مقصد نہ صرف کپاس کی پیداوار بلکہ اُس کے معیار کو بھی بڑھانا ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی بجٹ میں سماج کے تمام طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے سب کی شمولیت پر مبنی طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب سنگھ نے کہا کہ بجٹ میں متوسط اور تنخواہ پانے والے طبقے کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ انھوں نے 12 لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدنی پر انکم ٹیکس میں رعایت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے نظریے کو اس بجٹ میں کافی تقویت ملی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2025-26 کیلئے وزارت دفاع کے لیے چھ اعشاریہ آٹھ لاکھ لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کیلئے مختص بجٹ اس سال تقریباً 53 فیصد بڑھ کر تقریباً 26 ہزار 549 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ اناج اور تقسیم کیلئے 2 لاکھ 3 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
کامرس اور صنعت بھارتی چیمبرس کی فیڈریشن FICCI نے بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت اور بحری شعبے پر توجہ مرکوز کرنا ایک اہم قدم ہے۔
دیوالیہ پن سے متعلق بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن CII کی ٹاسک فورس کے چیئرمین شاردُل شروف نے کہا کہ اِس بجٹ میں سب سے سودمند بات متوسط طبقے کو ذاتی ٹیکس سے تقریباً پوری طرح مستثنیٰ کرنا ہے۔
دوبئی میں بھارتی صنعتکاروں نے بھارت کے مرکزی بجٹ 2025 کی مضبوطی سے توثیق کی ہے اور طویل مدتی ترقی اور مختلف شعبوں کے جامع فروغ پر اُس میں دی گئی خاص توجہ کو اجاگر کیا ہے۔
دوبئی میں واقع انڈین بزنس اینڈ پروفیشنل کونسل کے سکریٹری جنرل ساہتیہ چترویدی نے کہا کہ یہ بجٹ بھارت کے وکست بھارت 2047 کے وژن کے مطابق ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بھارتی کاروباری طبقے نے 2047 تک 47 ٹریلین کے بھارت کے اپنے اہم ہدف کی جانب پیش قدمی کرنے کے سلسلے میں بجٹ کے اہم رول پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں