بجلی کے وزیر منوہر لال نے آج کہا کہ بھارت، سال 2030 تک غیر قدرتی ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے تقریباً 50 فیصد مجموعی الیکٹرک پاور کی صلاحیت حاصل کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں، جناب لال نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی غیر قدرتی ایندھن پر مبنی وسائل سے 45 اعشاریہ 5 فیصد نصب شدہ صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے مطابق بھارت، نہ صرف یہ کہ غیر قدرتی ایندھن پر مبنی 50 فیصد بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرے گا بلکہ اپنے ہدف بھی تجاوز کر جائے گا۔
Site Admin | July 22, 2024 9:26 PM