ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 12, 2024 3:04 PM

printer

بجلی کی شرحوں میں اضافہ کئے جانے کے خلاف قومی راجدھانی میں مظاہرہ

بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ دِلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو، شراب پالیسی گھوٹالے میں، کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں، ضمانت دیئے جانے کے بارے میں لوگوں اور میڈیا کو گمراہ کررہی ہے۔ نئی دِلی میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے پارٹی رہنما بانسری سوراج نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ کوئی عام آدمی پارٹی کی جیت نہیں ہے۔ البتہ یہ سپریم کورٹ کی طرف سے ایک مہر ہے کہ کجریوال اِس کیس میں ایک ملزم ہیں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس اِس سلسلے میں وافر شواہد موجود ہیں۔

بی جے پی نے آج دِلی سرکار کی طرف سے شہر میں بجلی کی شرحوں میں اضافہ کئے جانے کے خلاف قومی راجدھانی میں مظاہرہ کیا۔ دلی بی جے پی کے سربراہ کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے دلی کے ITO علاقے میں مظاہرہ کیا۔ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں نے بجلی خرید کی شرحوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ اضافہ 6 اعشاریہ سات-پانچ فیصد سے آٹھ اعشاریہ سات-پانچ فیصد کے درمیان کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں