بجلی محکمے کے وزیر منوہر لال نے آج نئی دلّی میں الیکٹرک گاڑیوں کی ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اِس موقع پر انہوں نے ”الیکٹرک گاڑی، ایک خدمت“ پروگرام کا بھی آغاز کیا۔ وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ فضائی آلودگی کم کرنے میں الیکٹرک گاڑیوں کا اہم رول ہے۔ ”الیکٹرک گاڑی، ایک خدمت“ پروگرام کو اجاگر کرتے ہوئے جناب منوہر لال نے کہا کہ یہ پروگرام ایک اچھے کاز کیلئے شروع کیا گیا ہے، جسے دلّی کیلئے اشد ضرورت تھی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ فضائی آلودگی زیادہ تر صنعتی سرگرمیوں، تعمیراتی کام اور ٹرانسپورٹیشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جناب منوہر لال نے مزید کہا کہ ہر شعبے کو اپنی اُس پیداوار اور مینوفیکچرنگ کو کم کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیئے، جس سے فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہو۔x