باکسنگ کے آزمودہ کار سابق کھلاڑی George Foreman کا انتقال ہوگیا ہے، اُن کی عمر 76 سال تھی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اُن کے اہل خانہ نے، ان کے انتقال کی خبر کا اعلان کیا ہے۔ رِنگ میں بِگ جارج کے نام سے مشہور Foreman کا باکسنگ کی تاریخ میں نہایت شاندار اور طویل کریئر رہا ہے۔ انہوں نے 1968 کے اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل جیتا اور 1970 کے اوائل اور 1994 میں دوبارہ دو مرتبہ ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کا خطاب جیتا۔ وہ 45 سال کی عمر میں سب سے سینئر ہیوی ویٹ چمپئن بھی بنے۔ Foreman نے اپنے کریئر کے دوران کُل 81 مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں سے انہوں نے 76 میں ریکارڈ جیت حاصل کی۔×
Site Admin | March 22, 2025 3:00 PM
باکسنگ کے آزمودہ کار سابق کھلاڑی George Foreman کا انتقال ہوگیا ہے،
