بامبے ہائی کورٹ نے اَکشے شِندے کی ہلاکت پر مہاراشٹر پولیس سے سوال کیا ہے اور سختی سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ تھانے پولیس نے پیر کو بدلاپور جنسی استحصال کیس کے ملزم اَکشے شِندے کو ایک تصادم میں مار ڈالا تھا۔ جسٹس Revati Mohite Dere اور جسٹس پرتھوی راج چوان پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے شندے کے والد کی طرف سے دائر ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے، پولیس کے دعوے کو چیلنج کیا کہ شندے نے ایک پولیس اہلکار کا ہتھیار چھین لیا تھا، جس کی وجہ سے افسروں نے فائرنگ کی۔ بینچ نے اِس بات پر اصرار کیا کہ اِس معاملے کی تفتیش غیر جانبدارانہ ہونی چاہیئے۔x
Site Admin | September 25, 2024 10:15 PM