ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 27, 2024 9:49 PM

printer

بالائی ہمالیائی خطے میں تازہ برفباری کے سبب ملک کے شمال مغربی حصوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے

ہماچل پردیش میں مغرب سے چلنے والی ہواؤں کے اثرات کے سبب ایک بار پھر موسم میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور ریاست کے بالائی علاقوں میں رک رک کر بارش ہو رہی ہے، جبکہ دیگر نچلے علاقوں میں ہلکی بارش جاری ہے۔ کشمیر میں آج دوپہر، کشمیر خطے کے مختلف علاقوں میں دوبارہ برفباری شروع ہوگئی۔ جبکہ سری نگر میں موسم کی پہلی برفباری ہوئی۔ اس کے علاوہ شوپیاں، کلگام، Kokernag اور جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی تازہ برفباری کی اطلاعات ہیں۔

اتراکھنڈ میں راجدھانی دہرہ دون میں آج دوپہر سے مسلسل ہلکی بارش جاری ہے۔ جبکہ ریاست کے بالائی علاقوں میں کچھ مقامات پر بھی برفباری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

چنڈی گڑھ اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں بھی اولہ باری بارش کی اطلاعات میں محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن کے دوران کہرے اور شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔

جبکہ دلی اور NCR میں آج سارا دن بارش جاری ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں