بارڈر سکیورٹی فورس، BSF اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش، BGB کے درمیان ڈائریکٹر جنرل کی سطح کی تال میل سے متعلق 55ویں کانفرنس آج سے نئی دلّی میں شروع ہوئی۔ BSF وفد کی قیادت BSF کے ڈائریکٹر جنرل دَلجیت سنگھ چودھری کر رہے ہیں جبکہ BGB کی سربراہی BGB کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل محمد اشرف الزماں صدیقی کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران، دونوں سرحدی فورسز کے درمیان بہتر تال میل کیلئے سرحدوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں مقیم شرپسندوں کی جانب سے BSF اہلکاروں اور بھارتی شہریوں پر حملوں کی روک تھام، سرحدپار جرائم کو روکنے کے طور طریقوں، ایک گھیرے والی خاردار تار کی تعمیر، بنگلہ دیش میں بھارتی شورش پسند گروپوں کے خلاف کارروائی اور سرحدی بنیادی ڈھانچے سے متعلق معاملات پر غور وخوض کیا جائے گا۔
بارڈر سکیورٹی فورس، اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش، کے درمیان ڈائریکٹر جنرل کی یہ کانفرنس، 20 فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔
Site Admin | February 17, 2025 9:55 PM
بارڈر سکیورٹی فورس، BSF اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش، BGB کے درمیان ڈائریکٹر جنرل کی سطح کی تال میل سے متعلق 55ویں کانفرنس آج سے نئی دلّی میں شروع ہوئی
