July 4, 2024 9:43 AM

printer

بارباڈوس سے ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم وطن لوٹ آئی ہے، جس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بھارتی ٹیم آج صبح نئی دلّی میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔

 

ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کی فاتح بھارتی ٹیم آج صبح قومی راجدھانی دلّی پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ٹیم Barbados سے دلّی پہنچی ہے، جہاں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا تھا۔ دلّی پولیس نے قومی راجدھانی میں فاتح ٹیم کا خیر مقدم کرنے کیلئے کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد کے ہوائی اڈے پر جمع ہونے سے قبل سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے ہیں۔ بھارتی ٹیم ممبئی روانہ ہونے سے پہلے آج وزیراعظم نریندر مودی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گی۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے بتایا کہ ممبئی میں فاتح ٹیم آج شام کھلی بس میں ایک روڈ شو میں شامل ہوگی۔ جیت کا جلوس نریمن پوائنٹ سے وانکھیڑی اسٹیڈیم تک شام پانچ بجے سے شام سات بجے تک نکالا جائے گا۔ اس کے بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب ہوگی، جس میں ٹیم کو مبارک باد دی جائے گی۔ اس موقع پر BCCI، بھارتی ٹیم کو انعام کی رقم پیش کرے گی۔ پولیس نے عالمی کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے روڈ شو کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ توقع ہے کہ کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اس جلوس میں جمع ہوگی اور مبارکباد کی تقریب میں شرکت کرے گی۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                                              V-C Jeevan Bhavsar

ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کی فاتح ٹیم آج شام ممبئی پہنچ رہی ہے۔ BCCI کے سکریٹری جے شاہ اور کپتان روہت شرما نے جیت کی پریڈ کیلئے کرکٹ شائقین کو مدعو کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی فاتح ٹیم آج شام Marine Drive سے وانکھیڑی اسٹیڈیم تک پریڈ میں شامل ہوگی۔ جیت کی پریڈ کے بعد BCCI نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ہے، جہاں کھلاڑیوں اور عملے کو ایوارڈ کی رقم کے ساتھ مبارک باد اور اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ممبئی پولیس نے ہر ایک سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک کی ہدایات پر عمل کریں اور جیت کی پریڈ میں عوام شامل ہوسکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں