بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کی 155 ویں سالگرہ کے موقع پر گورنر اوم پرکاش ماتھر اور وزیر اعلیٰ پربم سنگھ تمنک گولے نے آج راجدھانی گنگٹوک کے ایم۔ جی مارگ پر گاندھی کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سکّم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر، نائب اسپیکر، ریاستی کابینہ کے وزراء، ارکانِ اسمبلی اور ریاستی حکومت کی پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بھی اس موقع پر گاندھی کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سوچھتا ہی سیوا مہم ”Swabhav Swachhta Sanskar Swachhta“ تھیم کے ساتھ آج اختتام پذیر ہوگئی، جو صفائی اور ملک کی خدمت کے لئے ان کی ثابت قدمی کو ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔
آج کے دن ریاستی حکومت نہ صرف بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے بلکہ ملک کی خدمت کے لئے وقف بلدیاتی اداروں، تنظیموں اور لوگوں کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں جشن بھی منایا جاتا ہے۔ تقریب کے حصے کے طور پر اہم خدمات انجام دینے والوں کو اعزاز بھی پیش کئے گئے۔ x