ملازمین کے پراویڈینٹ فنڈ کی تنظیم EPFO کا پنشن کی ادائیگیوں سے متعلق سینٹرلائزڈ نظام ملک بھر میں پورے طور پر کام کرنے لگا ہے۔ پچھلے ماہ دسمبر میں تقریباً ایک ہزار 577 کروڑ روپے کی پنشن، EPFO کے پنشن تقسیم کرنے والے تمام 122 علاقائی دفتروں سے تعلق رکھنے والے 68 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کو تقسیم کی گئی۔ محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر مسنکھ مانڈویہ نے کہا کہ اس جدید نظام سے اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ پنشن یافتگان، ملک میں کسی بھی حصے سے کسی بینک سے اپنی پنشن تک تیزی سے اور بلا رکاوٹ رسائی حاصل کرسکیں۔ جناب مانڈویہ نے کہا کہ اِس سے دفتر آکر خود verify کرنے کی ضرورت کا خاتمہ ہوجائے گا اور پنشن کی تقسیم کا عمل آسان ہوجائے گا۔
Site Admin | January 3, 2025 9:28 PM
ای پی ایف اوکے پنشن کی ادائیگی سے متعلق سینٹرلائزڈ سسٹم نے کام کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے لوگ کسی بھی بینک سے اپنی پنشن تک رسائی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے
