August 9, 2024 9:43 AM

printer

ایک ہفتہ طویل ہر گھر ترنگا مہم آج سے پورے ملک میں شروع ہو رہی ہے

لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کو بڑھاوا دینے کیلئے پورے ملک میں ہرگھر ترنگا مہم آج سے 15 اگست تک چلائی جائے گی۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور ترنگے کے ساتھ سیلفی لے کر ہر گھر ترنگا ویب سائٹ پر اِسے      اَپ لوڈ کریں۔

انھوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 2022 میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ پچھلے سال 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی اَپ لوڈ کی تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک میں 200 سے زیادہ ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

جناب شیخاوت نے کہا کہ 13 اگست کو ارکان پارلیمنٹ اور وزیروں کے ساتھ ترنگا بائک ریلی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں