September 27, 2024 3:33 PM

printer

’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت 80 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے

شجرکاری کی ایک بڑی مہم ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت، پورے ملک میں اب تک 80 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔ ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت نے 80 کروڑ پودے لگانے سے متعلق اپنا جرأت مندانہ اور بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا ہے۔ وزارت کے مطابق، یہ ہدف حتمی مدت سے پانچ روز قبل ہی اِس ماہ کی 25 تاریخ کو حاصل کرلیا گیا۔ وزارت نے اس کامیابی کو سرکاری ایجنسیوں، مقامی برادریوں اور مختلف متعلقہ فریقوں کی تعاون پر مبنی کوششوں سے منسوب کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں