ایک پانچ سالہ بچی کو بخار، کھانسی اور زکام کی علامات کے ساتھ کَل پڈوچیری کےJIPMER اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی خدمات سے متعلق مرکز کے زیرانتظام علاقے کے محکمے کے ذریعے جاری کی گئی ایک ریلیز کے مطابق یہ بچی ہیومین میٹا نیمو وائرس(HMPV) سے متاثر پائی گئی ہے۔
حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ بچی تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے اور سبھی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ بچی کی حفاظت اور انفیکشن کے پھیلاؤ کے روکنے کو یقینی بنایا جاسکے۔
پڈوچیری میں اس ہفتے HMPVکا یہ دوسرا معاملہ ہے۔