ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 8, 2025 9:56 PM

printer

ایک ملک ایک چناؤ سے متعلق دو بلوں پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج نئی دلّی میں ہوئی

ایک ملک ایک الیکشن سے متعلق دو بلوں پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج نئی دلّی میں منعقد ہوئی۔ بلوں کو باضابطہ طور پر آئین (129 واں ترمیمی بل2024 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق قوانین (ترمیمی بل 2024 کا نام دیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرپرسن اور BJP کے پارلیمانی رکن پی پی چودھری نے کہا کہ کمیٹی تمام متعلقہ فریقین کو سننے کی کوشش کرے گی خواہ وہ قانونی ماہرین ہوں، سول سوسائٹی، عدلیہ یا سیاسی پارٹیوں کے ممبران ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام اراکین کی رائے حاصل کرنے کے بعد کمیٹی اس سلسلے میں مزید پیش رفت کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ میٹنگ کے دوران قانون و انصاف کی وزارت (قانون ساز محکمہ) کے نمائندوں نے مجوزہ قوانین کی دفعات کے بارے میں اراکین کو واقف کرایا۔

39 نفری کمیٹی میں لوک سبھا سے 27 اور راجیہ سبھا سے 12 ارکان شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے پارلیمانی اجلاس کے آخری ہفتہ کے پہلے دن پیش کرے گی۔ پینل میں لوک سبھا کے دیگر ممبران میں BJP رہنماؤں پی پی چودھری، انوراگ سنگھ ٹھاکر اور پرشوتم بھائی روپالا، کانگریس رہنما پرینکا گاندھی اور منیش تیواری، TMC کے کلیان بینرجی، NCP (SP) کی سپریا سولے شامل ہیں۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں راجیہ سبھا سے BJP کے گھنشیام تیواری، Bhubaneswar Kalita اور کے۔ لکشمن، کانگریس کے مُکل واسنگ اور JDU کے سنجے کمار جھا اور YSR کانگریس کے وی وجیا سائی ریڈی شامل ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں