ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 8, 2025 3:02 PM

printer

ایک ملک-ایک انتخاب سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ نئی دلّی میں شروع ہوئی

ایک ملک ایک انتخاب سے متعلق، دو بلوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹیJPC، کی پہلی میٹنگ آج نئی دلّی میں جاری ہے۔ ان بلوں کو باضابطہ طور پر آئین کا 129 واں ترمیمی بل2024  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قوانین کا ترمیمی بل 2024 کا نام دیا گیا ہے۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ کمیٹی کے چیئرپرسن اور BJP کے رکن پارلیمنٹ پی پی چودھری نے کہا کہ آج پہلے دن متعلقہ وزارت سے صرف معلومات حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک طریقہ کار کا تعلق ہے، کمیٹی کی کوشش ہوگی کہ تمام متعلقہ فریقوں، خواہ وہ قانونی ماہرین ہوں، سول سوسائٹی کے ارکان ہوں، یا عدلیہ اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہوں، سبھی کی بات سنی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممبران کے ساتھ مل کر کمیٹی سبھی کی رائے اور تجاویز لینے کے بعد آگے بڑھنے کا فیصلہ کرے گی۔  میٹنگ کے دوران قانون اور انصاف کی وزارت کے قانون ساز محکمے کے نمائندے، مجوزہ قوانین کی دفعات سے اراکین کو واقف کرائیں گے۔ مذکورہ کمیٹی پارلیمنٹ کے اگلے  اجلاس کے آخری ہفتے کے پہلے دن اپنی رپورٹ سونپے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں