ایک ملک، ایک انتخاب سے متعلق دو بل آج لوک سبھا میں پیش کیے جائیں گے۔ قانون کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال، آئین میں ترمیم سے متعلق 129 ویں بل اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق قوانین کے ترمیمی بل کو ایوانِ زیریں میں پیش کریں گے۔
حال ہی میں حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لیے راہ ہموار کرتے ہوئے ایک ملک، ایک انتخاب کے نظریے کو دریافت کرنے کی خاطر تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا تھا۔ جب یہ بل قانون کی شکل اختیار کرلے گا، تو اسے دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کیے جائیں گے، جبکہ پنچایتوں اور میونسپل اداروں جیسے مقامی بلدیاتی اداروں کے چناؤ عام انتخابات کے 100 دن کے اندر-اندر منعقد کیے جائیں گے۔ اس دورانBJP نے آج ایوان میں موجود رہنے کیلئے لوک سبھا کے اپنے تمام ارکان کو ایک تین سطری وِہپ جاری کیا ہے۔×