ایک ملک ایک انتخابات کے تعلق سے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی ایک میٹنگ آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ انیکسی میں منعقد ہوگی۔ یہ کمیٹی دلّی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ڈی این پٹیل سے بات چیت کرے گی، جو فی الحال ٹیلی کام تنازعے کے تصفیہ اور اپیلوں سے متعلق ٹرائیبونل کے چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اِس کے بعد یہ کمیٹی بھارت کے اٹارنی جنرل آر Venkataramani سے ملاقات کرے گی۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس اگلے مہینے کی دو تاریخ کو ہوگا جس میں 2 اور ممتاز شخصیات کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔
Site Admin | March 25, 2025 9:42 AM
ایک ملک ایک انتخابات کے تعلق سے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی ایک میٹنگ آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ انیکسی میں منعقد ہوگی
