ایک ملک ایک الیکشن سے متعلق دو بل پیر کو لوک سبھا میں پیش کئے جائیں گے۔ قانون کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال آئین میں ترمیم سے متعلق 129ویں بل اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق قوانین کے ترمیمی بل کو ایوانِ زیریں میں پیش کریں گے۔
حال ہی میں حکومت نے ایک ملک ایک الیکشن کے تصور کے بارے میں تجاویز پیش کرنے کیلئے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تجاویز کو منظور کیا تھا جس سے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جانے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اعلیٰ سطح کی یہ کمیٹی سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت میں تشکیل دی گئی تھی جس نے سیاسی پارٹیوں اور ماہرین سمیت تمام طرفین سے تفصیلی بات چیت کی۔
اِس کا نفاذ دو مرحلوں میں ہوگا، پہلے مرحلے میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں گے اور بلدیاتی اداروں جیسے پنچایت اور میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات، عام انتخابات کے 100 دن کے اندر اندر کرائے جائیں گے۔
Site Admin | December 14, 2024 9:21 PM