ایک ملک، ایک انتخاب سے متعلق دو بِل پیر کے روز لوک سبھا میں متعارف کرائے جائیں گے۔ قانون کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال، آئین کا (129 واں) ترمیمی بِل اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قانون کا (ترمیمی بِل) لوک سبھا میں متعارف کرائیں گے۔ حال ہی میں حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لیے راہ ہموار کرتے ہوئے ایک ملک، ایک انتخاب کے نظریے کو دریافت کرنے کی خاطر تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا تھا۔
سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند کی چیئرمین شپ کے تحت تشکیل دی گئی، اِس اعلیٰ سطحی کمیٹی نے، سیاسی جماعتوں اور ماہرین سمیت متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع تر صلاح و مشورے کیے تھے۔ اسے دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کیے جائیں گے، جبکہ پنچایتوں اور میونسپل اداروں جیسے مقامی بلدیاتی اداروں کے چناؤ عام انتخابات کے 100 دن کے اندر-اندر منعقد کیے جائیں گے۔×