ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 2:14 PM

printer

ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم کے 10 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ اسکیم اپنے جانبازوں کو ملک کی جانب سے خراج تحسین کی خاطر ایک اہم قدم ہے

مرکز کی ایک عہدہ ایک پنشن OROP اسکیم کے آج دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔ سابق فوجیوں کو مساوی اور منصفانہ پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے مرکز کے ذریعے لاگو کی گئی یہ اسکیم یکسر تبدیلی لانے والی ہے۔ یہ اس اسکیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سابق فوجی، جو ایک جیسے عہدے سے ایک جیسی نوکری کی مدت کار کے تحت ریٹائر ہوتے ہیں، انہیں ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کے قطع نظر مساوی پنشن ملے۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران ایک عہدہ، ایک پنشن کے کُل اخراجات 4 ہزار 468 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اس نے کہا ہے کہ اِس سال 30 ستمبر تک مسلح افواج کے پنشن یافتگان کو 895 کروڑ روپے سے زیادہ دیے جاچکے ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ طویل عرصے سے جاری مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ آج جبکہ اس اسکیم نے دس سال مکمل کرلئے ہیں، ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدام ملک کی حفاظت کرنے کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردینے والے سابق فوجی اہلکاروں کی ہمت، دلیری اور قربانی کو شاندار خراج تحسین تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نمبروں کے علاوہ، OROP اسکیم شمسلح افواج کی فلاح و بہبود کی خاطر حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کی حکومت مسلح افواج کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں