ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی بنگلہ دیش Sangbad Sangstha بی-ایس-ایس کی خبر کے مطابق بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کل کہا کہ بنگلہ دیش کو بھارت کے ساتھ گزشتہ دو-تین مہینے سے جاری تجارتی کساد بازاری کے حل کی توقع ہے۔ ڈھاکہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، خارجہ مشیر نے کہا کہ بھارت کے خارجہ سکریٹری وِکرم مصری بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دفتر خارجہ سے متعلق مشاورت FOC کے لیے آج ڈھاکہ پہنچ رہے ہیں، جہاں دو طرفہ تجارتی امور اور باہمی تشویش کے دیگر امور پر بات چیت کی توقع ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Navalsang
خارجہ سیکریٹری ڈھاکہ میں، اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اُن کے اِس دورے کے دوران متعدد دیگر میٹنگیں ہوں گی۔ خارجہ سیکریٹریوں کی قیادت میں دفتر خارجہ سے متعلق مشاورت FOC بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ڈھانچہ جاتی شراکت ہے۔ اِس سے قبل کل ڈھاکہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، خارجہ مشیر نے کہا کہ بھارت کے خارجہ سکریٹری وِکرم مصری بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دفتر خارجہ سے متعلق مشاورت FOC کے لیے آج ڈھاکہ پہنچ رہے ہیں، جہاں دو طرفہ تجارتی امور اور باہمی تشویش کے دیگر امور پر بات چیت کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور بنگلہ دیش باہمی تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے عملی اور حقیقت پسندانہ طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔