ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیرے جواہرات کے تاجر میہل چوکسی کو، جو بھارت سے فرار ہو گیا تھا، اور جو پنجاب نیشنل بینک کے، قرض گھوٹالے کے کیس میں مطلوب ہے، پولیس نے، بیلجیم میں گرفتار کرلیا ہے۔ 65 سالہ میہل کو CBI کی درخواست پر ہفتے کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اب وہ جیل میں ہے۔ البتہ اندازہ ہے کہ اُسے خراب صحت اور دیگر وجوہات سے ضمانت مل جائے گی اور فوری طور پر رہا کردیا جائے گا۔
چوکسی 13 ہزار 500 کروڑ روپے کے قرض گھوٹالے میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔ وہ اپنی اہلیہ پریتی چوکسی کے ساتھ Antwerp میں رہ رہا ہے۔ اُس کا بھتیجے نیرو مودی بھی اسی کیس میں اُس کا ساتھی ملزم ہے، اُسے بھی لندن سے بھارت کے حوالے کیا جانا ہے یہ لوگ جنوری 2018 میں بھارت سے فرار ہوئے تھے۔x