ایک اہم پیش رفت میں، جس کے بھارتی طلبا پر دور رس اثرات پڑ سکتے ہیں۔ کنیڈا نے اپنے Student Direct Stream – SDS ویزا پروگرام کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی طلبا کے لیے تعلیم کی غرض سے اجازت نامہ حاصل کرنے کا SDS ایک اہم وسیلہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائش اور وسائل کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے ملک کی کوشش کے حصے کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
SDS پروگرام کو Immigration, Refugees and Citizenship Canada – IRCC نے 2018 میں شروع کیا تھا۔ اسے 14 ملکوں کے طلبا کے لیے تعلیم کی غرض سے اجازت ناموں کی درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے تیار کیا گیاتھا۔ ان ملکوں میں بھارت، برازیل، چین، کولمبیا، پاکستان اور پیرو، شامل ہیں۔x