ایک اور خصوصی طیارہ امریکہ سے 116 غیر قانونی بھارتی تارکینِ وطن کو لے کر کَل دیر رات امرتسر میں سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ اِن تارکین وطن میں سے 65 کا تعلق پنجاب سے ہے اور 33 تارکین وطن کا تعلق ہریانہ سے ہے اور جبکہ دیگر کا تعلق پنجاب، اترپردیش، گوا، مہاراشٹر، راجستھان، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے ہے۔
امرتسر ضلع انتظامیہ نے ہوائی اڈے پر سبھی ضروری انتظامات کیے ہیں جہاں پنجاب کے NRI امور کے وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے ریاست کے اُن تارکین وطن سے ملاقات کی جو امریکہ سے بھارت بھیجے گئے ہیں۔ انھوں نے انھیں یقین دلایا کہ ریاستی سرکار ان کے مستقبل کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارت بھیجے گئے بیشتر تارکین وطن کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہے۔x