ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔ یہ کمیٹی امریکی حکام کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر تشکیل دی گئی تھی۔ اِس میں جرائم سے وابستہ کچھ منظم گروپوں اور دہشت گرد تنظیموں سے متعلق سرگرمیوں کی معلومات شامل تھیں۔
مرکزی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے ایک فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے، جس کے تحقیقات کے دوران پہلے سے جرائم سے وابستگی بھی سامنے آئی ہے۔ اُس نے، اِس بات کی بھی سفارش کی ہے کہ قانونی کارروائی جلد سے جلد مکمل کی جانی چاہیئے۔ x