HDFC کے سابق چیئرمین دیپک پاریکھ نے 2025 کیلئے بھارت کی تخمینہ شدہ 6 اعشاریہ چار فیصد شرح ترقی کو اُجاگر کیا ہے، جو کہ عالمی اوسط سے دوگنی ہے۔ بھارتی فراد کے فورم، تجارتی اور پیشہ وارانہ کونسل، UAE کی جانب سے ’2030 تک بھارت کا روڈ میپ‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پاریکھ نے کہا کہ مالی برس 2025 کے دوسری ششماہی میں بھارت کی شرح ترقی 6 اعشاریہ سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جناب پاریکھ نے توجہ کے حامل کلیدی شعبوں کی نشاندہی کی، ان میں سستے مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ترغیبات کی ضرورت شامل ہے۔ جناب پاریکھ نے منجمد اثاثوں کے بندوبست اور سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے منافع میں بہتری آنے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کے بینکنگ سیکٹر میں یقین ظاہر کیا۔×
Site Admin | January 11, 2025 4:58 PM