آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن BWF سپر 500 مقابلوں میں، خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بھارت کی انوپما اپادھیائے اور آکرشی کشیپ، سولہویں راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
انوپما نے ملیشیا کی Wong Ling Ching کو سیدھے سیٹوں میں 23-21، 21-14 کے فرق سے ہرایا جبکہ آکرشی نے یوکرین کی Polina Buhrova کو اکیس گیارہ، اکیس چودہ سے شکست دی۔
خواتین کے دیگر مقابلوں میں سامعہ عماد فاروقی کا مقابلہ چنئی تائپے کی Pai Yu-Po سے ہوگا۔ وہیں Keyura Mopati اور مالویکا بنسوڑ شروعاتی راؤنڈ میں آل انڈین مقابلے کھیلیں گی۔
مردوں کے سنگلز زمرے میں مایہ ناز بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ایچ ایس پرونئے نے شروعاتی راؤنڈ میں برازیل کے Ygor Coelho کو 21-10، 23-21 کے سیدھے سیٹوں میں آسان شکست دی۔
ایک دیگر میچ میں سمیر ورما کا مقابلہ آسٹریلیا کے Ricky Tang سے ہوگا جبکہ روی، چنئی تائپے کے Lin Chun-Yi کے خلاف کھیلیں گے۔
مردوں کے سنگلز کے 32 راؤنڈ میچوں میں متھن منجوناتھ، کرن جارج، ایس سنکر متھو سوامی سبرامنیم اور رگھو مَری سوامی جیسے بھارتی کھلاڑی اپنے اپنے میچ کھیلیں گے۔
مکسڈ ڈبلز میں تین بھارتی جوڑیاں کھیل رہی ہیں۔ آٹھویں درجہ بندی کے حامل سُمیت ریڈی اور سکّی ریڈی کا مقابلہ شروعاتی میچ میں ملیشیائی جوڑی سے ہوگا جبکہ ترون کونا اور سری کرشنا پریہ Kudaravalli کا مقابلہ دوسری ملیشیائی جوڑی سے ہوگا۔
ایک دیگر میچ میں آیوش راج گپتا اور شرتی سوائن کی جوڑی آسٹریلیائی جوڑی کا سامنا کریں گے۔