ایودھیا کے مِلکی پور اسمبلی حلقے کیلئے بھی آج ضمنی انتخابات، کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔ شام 5 بجے تک 65 اعشاریہ دو-پانچ فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اِس انتخاب میں BJP کے چندر بھانو پاسوان، سماجوادی پارٹی کے اجیت پرساد اور آزاد سماج پارٹی کے سنتوش کمار سمیت 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ آزادانہ، شفاف اور پُرامن انتخابات کرانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 210 پولنگ مراکز کی ویب کاسٹنگ اور 25 پولنگ مراکز کی ویڈیو گرافی کی گئی۔ اِس کے ساتھ ساتھ 71 پولنگ مراکز پر مائیکرو مشاہدین بھی تعینات کیے گئے تھے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر اودھیش پرساد کی 2024 لوک سبھا انتخابات میں فیض آباد سے جیت کے بعد مِلکی پور اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات ہوئے ہیں۔
Site Admin | February 5, 2025 9:29 PM
ایودھیا کے مِلکی پور اسمبلی حلقے کیلئے بھی ضمنی انتخابات، کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے
