ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 31, 2024 10:42 AM

printer

ایودھیا نے 25 لاکھ دیے روشن کرکے گنیز عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایک ہزار 121 وید آچاریاؤں نے ایک ساتھ آرتی کی۔

اترپردیش نے ایودھیا میں سَریو ندی کے کنارے عظیم الشان دیپ اُتسو کا اہتمام کیا۔ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر معززین کے علاوہ ہزاروں عقیدتمند اِس موقعے پر موجود تھے۔ اِس موقع پر مقدس شہر ایودھیا میں سریو ندی کے کنارے دو گنیز عالمی ریکارڈز بھی قائم کئے گئے۔ 25 لاکھ سے زیادہ مٹی کے دئے روشن کئے گئے اور ایک ہزار 121 وید آچاریاؤں یا مذہبی کتابوں کے معلمین نے ایک ساتھ آرتی کی۔

ایودھیا شہر میں کل شام Saryu ندی کے 55گھاٹوں پر 25 لاکھ 12 ہزار 585 مٹی کے دیے روشن کرکے عالمی ریکارڈ بنایا گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں رضاکاروں نے گھروں اور گلیوں میں دیے جلائے۔

اِس سال سریو ندی کے گھاٹوں پر ایک ہزار 121 Batuks نے مل کر Aarti کرنے کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے یہ مسلسل آٹھواں دیپ اتسو تھا۔

اِس موقع پر ایک بڑے ڈرون اور لیزر شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں