ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 25, 2024 10:25 AM

printer

این ڈی اے  کے اتحادیوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ کے دورے کو قابل تحسین اور نقشِ راہ قائم کرنے والا دورہ قرار دیا ہے۔

مرکزی وزیروں اور NDA کے مختلف رہنماؤں نے، وزیراعظم نریندر مودی کے، امریکہ کے تین روزہ دورے کو  قابل تحسین اور نقشِ راہ قائم کرنے والا دورہ قرار دیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اِس دورے سے سفارتکاری کے ”مودی اصول“ کو مزید تقویت ملی ہے، جس کی وجہ سے پچھلے دس سال میں بھارت، عالمی سطح پر تبدیلی لانے والے ملک کے رول کی طرف بڑھا ہے، جس کی وجہ سے پائیدار ترقی میں مثالیں قائم ہوئی ہیں۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ کواڈ کی کامیاب سربراہ کانفرنس ”مودی اور امریکہ“ بڑی سماجی تقریب، اور مستقبل کی UN Summit سے، پوری دنیا میں بے مثال مقبولیت کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت کی وجہ سے نہ صرف، کسی ملک کے طور پر بھارت کا قد بلند ہوا ہے بلکہ ایک ایسے ملک کے طور پر بھی اُس کی شبیہ قائم ہوئی ہے جسے ہر ایک ملک، انسانیت کی بہتری کے میدان میں، ایک شراکت دار کی حیثیت سے قبول کرتا ہے۔

مرکزی وزیر اور BJP صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ وزیراعظم مودی کا امریکہ کا دورہ، پیش رفت اور نتائج کے اعتبار سے کافی اہم اور ٹھوس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 55 گھنٹے میں وزیراعظم مودی نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی جس سے بھارت اور دنیا کے لیے اہم دستیابیوں کی یقین دہانی ہوتی ہے۔ بہار کے وزیراعلیٰ اور JDU کے رہنما نتیش کمارنے کہا کہ بہار کے عوام میں اُن اعلانات کے بارے میں جوش و خروش پایا جاتا ہے جو جناب مودی نے اپنے دورے میں کیے اور اُن سے نئے موقعے پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جو فیصلے کیے گئے ہیں اُن سے   جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ترقی کے نئے موقعے پیدا ہوں گے۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ اور TDP رہنما این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ جناب مودی نے ملکوں کی انجمن میں، بھارت کی حیثیت کو مستحکم کیا ہے اور وہ بلا شک و شبہ، ایک قد آور عالمی رہنما کی حیثیت سے ابھرے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف معاشرے اور ممالک یکجا ہوئے ہیں۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مودی کا خطاب اِس بات کا ثبوت ہے کہ  عالمی رہنما، بھارت کو اہمیت دیتے ہیں اور اُس رول کو اہمیت دیتے ہیں، جسے ہم آئندہ برسوں میں، عالمی سطح پر ادا کرنے کو تیار ہیں۔

مرکزی وزیر اور JDS رہنما ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ جناب مودی نے اپنے دورے میں مختلف معاملات پر  بات چیت کی۔ جس میں ایٹمی توانائی، سروائیکل کینسر ویکسین، سیمی کنڈکٹرز، AI، بھارت-بحر الکاہل،اقصادی فریم ورک، ہماری ثقافتی وراثت کی واپسی اور دیگر بہت سے موضوعات شامل ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے رہنما ایکناتھ شندے نے کہا کہ وزیراعظم کے امریکہ کے دورے سے ایک بار پھر ظاہر ہوگیاہے کہ اپنی مہارت کے اعتبار سے آخر کیوں، وہ ایک عالمی دانشور اور نقشِ راہ قائم کرنے والی شخصیت ہیں۔ جناب شندے نے Tech اور تجارت کی سرکردہ شخصیتوں کے ساتھ، جناب مودی کی ملاقاتوں کی بھی تعریف کی۔

مرکزی وزیر اور HAMS کے رہنما جیتن رام مانجھی نے کہا کہ جناب مودی نے اپنے دورے میں اہم دو طرفہ ملاقاتیں کیں جو بھارت کی ترقی میں مددگار ہوں گی۔

مرکزی وزیر اور LJPR کے رہنما چراغ پاسوان نے وزیراعظم کے امریکہ کے دورے کو ملک کی ترقی اور عالمی سفارت کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیاہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے 140 کروڑ بھارتیوں کی امنگوں کو سمجھتے ہوئے، UNGA میں امن اور تعاون کا ایک پیغام دیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں