ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 21, 2024 10:08 AM

printer

این ڈی اے کی اتحادی آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹس یونین نے اسمبلی انتخابات کے لیے آٹھ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

جھارکھنڈ میں NDA  کی اتحادی، آل جارکھنڈ اسٹوڈینٹس یونین (AJSU) نے اسمبلی انتخابات کے لیے 8 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے۔پارٹی کے سربراہ سدیش کمار مہتو، Silli حلقے سے چناؤ لڑیں گے جبکہ سینئر رہنما Lamboder Mahto کو Gomia  اسمبلی حلقے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ رانچی میں پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں لیا گیا۔

NDA کے سیٹوں کے بٹوارے کے فارمولے کے مطابق AJSU دس سیٹوں پر،  JD (U) دو پر، اور چراغ پاسوان کی قیادت والی LJP ایک سیٹ پر چناؤ لڑے گی جبکہ BJP  باقی ماندہ 68 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔

81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی کے انتخابات 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

 اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ریاست کے مختلف حصوں سے غیرقانونی سازوسامان اور تین کروڑ پندرہ لاکھ روپئے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی ہے۔ چیف انتخابی افسر کے روی کمار نے بتایا کہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مثالی ضابطہئ اخلاق کے نفاذ پر سختی برتیں۔ کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق کسی بھی شخص کو الیکشن کی مدت کے دوران پچاس ہزار روپئے تک ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔ اگر رقم پچاس ہزار روپئے سے زیادہ ہے لیکن دس لاکھ سے کم ہے تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔ ضلع کمشنر کی سربراہی والی کمیٹی اِس بات کا فیصلہ کرے گی کہ یہ رقم صحیح مقاصد کیلئے تھی یا پھر اس کا کوئی اور مقصد تھا۔ دس لاکھ روپئے سے زیادہ کی رقم مزید تفتیش کیلئے انکم ٹیکس محکمے کے سپرد کردی جائے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں