October 18, 2024 9:46 PM

printer

این ڈی اےنے آنے والے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کیلئے سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاہدے کا اعلان کردیا ہے، بی جے پی 68 سیٹوں پر چناؤ لڑ رہی ہے

جھارکھنڈ کے آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے NDA کے اتحادیوں کے درمیان سیٹ کی تقسیم کے فارمولے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رانچی میں اِس بات کا اعلان کرتے ہوئے جھارکھنڈ الیکشن کے ساتھی انچارج ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ بی جے پی 68 سیٹوں پر چناؤ لڑے گی جبکہ دس سیٹیں آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹ یونین AJSU پارٹی کو دی گئی ہیں۔ جمشیدپور ویسٹ اور Tamar کی دو سیٹیں جنتا دَل یونائیٹڈ کو اور چھترا کی ایک سیٹ چراغ پاسوان کی قیادت والی LJP کو دی گئی ہے۔
دوسری طرف آئی این ڈی آئی اے بلاک سیٹوں کی تقسیم سے متعلق فارمولے پر کوئی فیصلہ لینے کیلئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ اِس مرتبہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس، راشٹریہ جنتا دل اور CPIML کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گا۔RJD کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو JMM کے ایگزکیٹیو صدر ہیمنت سورین کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے آج رانچی پہنچ گئے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کَل اسی موضوع پر بات چیت کیلئے رانچی پہنچ رہے ہیں۔
نوٹیفکیشن جاری ہوجانے کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پرچے بھرے جانے کا عمل آج شروع ہوگیا اور تین پرچے داخل ہوگئے۔ 13 نومبر کو پہلے مرحلے کے تحت 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 20 نومبر کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 38 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
آسام میں پانچ اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات حلقوں کی حد بندی سے پہلے والی صورتحال کے مطابق ہوں گے۔ گواہاٹی میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے چیف انتخابی افسر انوراگ گوئل نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج شروع ہوگیا۔ حالانکہ جناب گوئل نے اس بات کو واضح کیا کہ ووٹروں کو EPIC کارڈس کو لے کر گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ووٹنگ کے دن ووٹ ڈالنے کیلئے نئے اور پرانے دونوں کارڈس کی اجازت ہوگی۔جناب گوئل نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں 9 لاکھ سے زائد لوگ ووٹ ڈال سکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں