ٹینس میں جرمنی میں جاری Brawo Open Challenger ٹورنامنٹ میں بھارت کے این سری رام بالاجی اور Ecuador کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Gonzalo Escobar مردوں کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بولیویا کی جوڑی کو چھ-تین اور چھ-صفر سے ہرایا۔
آج شام کوارٹر فائنل میں بھارت اور Ecuador کی جوڑی کا مقابلہ برازیل کے Marcelo Demoliner اور ارجنٹینا کے Guillermo Duran کی جوڑی سے ہوگا۔
اِدھر مردوں کے سنگلز میں بھارت کے Sumit Nagal پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے Pedro Cachin سے سخت مقابلے میں چار-چھ اور پانچ-سات سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔x