ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 16, 2024 9:17 PM

printer

این ایچ آر سی نے 10 بچیوں کی مبینہ ہلاکت پر اترپردیش سرکار کو نوٹس جاری کیا

انسانی حقوق کے قومی کمیشن NHRC نے جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں آگ لگنے کے سبب 10 بچیوں کی مبینہ ہلاکت کے سلسلے میں اترپردیش سرکار کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ میڈیا کی ایک رپورٹ پر اپنے طور پر کارروائی کرتے ہوئے NHRC نے ریاست کے چیف سیکریٹری اور ڈی-جی پولیس کو نوٹس جاری کیے ہیں کہ وہ ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ رپورٹ میں اس سلسلے میں درج کی گئی FIR کا Status اور قصوروار افسران کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیل شامل  ہونی چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں