قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے، ستمبر2024 کے چندی گڑھ میں دستی بم کے حملے کے معاملے میں ببرخالصہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے چار دہشت گردوں کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں آج کہا گیا کہ ملزمان میں پاکستان میں مقیم نامزد دہشت گرد ہروندر سنگھ سندھو عرف رِنڈا اور امریکہ میں مقیم ہرپریت سنگھ عرف Happy Passi شامل ہیں۔ NIA کی خصوصی عدالت میں پیش کی گئی فرد جرم میں تمام چار ملزمان کے خلاف، غیرقانونی سرگرمیوں کی (روک تھام) کے قانون UAPA، آتش گیر مادّوں کے قانون اور دیگر متعلقہ گنجائشوں کی مختلف گنجائشوں کے تحت اِس حملے میں منصوبہ بندی کرنے اور حمایت کرنے میں ان کے کردار کے خلاف الزام لگایا گیا ہے۔
Site Admin | March 23, 2025 10:01 PM
این آئی اےنے، چنڈی گڑھ دستی بم حملے کے معاملے میں چار خالصتانی دہشت گردوں کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے
