BJP کے آزمودہ کار رہنما ایل۔کے۔اڈوانی کو ضعیف العمری سے متعلق کچھ شکایات کے بعد کَل دیر رات دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS میں داخل کیا گیا ہے۔ AIIMS کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جناب اڈوانی کی حالت مستحکم ہے اور انھیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 96 سالہ رہنما کو AIIMS کے بڑھاپے کے امراض کے محکمے کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔x
Site Admin | June 27, 2024 10:38 AM