ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 9, 2024 10:35 AM

printer

ایف بی آئی نے امریکہ کے منتخبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی، ایران کی ایک سازش کو ناکام بنادیاہے۔اِس کا الزام 3 افراد پر ہے

امریکہ میں انصاف کے محکمے نے کہاہے کہ تحقیقات کے وفاقی بیورو FBI نے، منتخبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایران کی سازش کو ناکام بنادیاہے۔ اُس نے ایران کے ایک شہری پر، ریپبلکن منتخبہ صدر کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور دو امریکی شہریوں کو گرفتار کیاہے۔

ایک فوجداری شکایت میں انصاف کے محکمے نے ایران کے پاسداران انقلاب IRGC پر، رقم کے بدلے قتل کی سازش تیار کرنے کا الزام عائد کیاہے۔ اُس نے 51 سالہ فرہاد شاکری پر الزام لگایا ہے کہ اُسے امریکہ کے نومنتخب صدر کو ہلاک کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کا کام سونپا گیاتھا۔ محکمے نے بتایا کہ  شاکری، پاسداران انقلاب کا ایک کارندہ ہے جو تہران میں رہتا ہے۔ محکمے نے بتایا کہ وہ بچپن میں امریکہ آگیاتھا اور اُس نے ڈکیتی کے جرم میں 14 سال کی سزا کاٹی تھی۔اِس کے بعد اُسے 2008 میں ملک بدر کردیا گیاتھا۔ امریکی حکومت نے کہا کہ شاکری کو گرفتار نہیں کیاگیا اور خیال ہے کہ وہ ایران میں موجود ہے۔

انصاف کے محکمے نے دو امریکی شہریوں، بروکلِن میں Carlisle Riveramand Jonathon Loadholt اور نیویارک میں  Staten Island کو بھی حراست میں لیاہے۔ ان لوگوں کو ایرانی حکومت پر تنقید کرنے والے ایک امریکی صحافی کو قتل کرنے کے ایک نیٹ ورک میں شامل ہونے کے الزام میں حراست میں لیاگیاہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں