September 20, 2024 9:41 AM

printer

ایف اے ٹی ایف نے بھارت میں جموں وکشمیر میں سرگرم داعش اور القاعدہ سے وابستہ گروپوں سے سنگین خطرہ لاحق ہونے کی تنبیہ کی

عالمی فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس FATF کی حالیہ رپورٹ میں اِس بات کو اُجاگر کیا گیا ہے کہ بھارت میں، خاص طور سے جموں وکشمیر اور اس کے اطراف دہشت گردی سے لاحق خطرات کا تعلق زیادہ تر اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ سے وابستہ گروپوں سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ انتہا پسند گروپ دیگر علیحدگی پسند تحریکوں کے ہمراہ یا تو براہ راست یا درپردہ گروپوں کے ذریعہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ دہشت گردی کیلئے   مالی مدد فراہم کئے جانے اور کالے دھن کو جائز بنانے کی  روک تھام پر FATF کی ایک باہمی جائزہ رپورٹ میں یہ انکشافات کئے گئے ہیں۔ FATF نے بھارت کی تحفظاتی حکمت عملیوں کی بھی ستائش کی ہے، خاص طور سے 2022 میں صحیح راستہ پہل کی، جس کا مقصد جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو شدت پسند بننے سے روکنا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں