August 24, 2024 10:46 AM

printer

ایف ایس ایس اے آئی نے دودھ اور ڈیری مصنوعات کی سبھی پیکیجنگ پر سے، اے-ون اور اے-ٹو دعووں کو ہٹانے کا حکم دیاہے۔

خوراک کی حفاظت اور معیارات کی بھارتی اتھارٹی FSSAI نے، خوراک کی تجارت کرنے والی کمپنیوں FBOs اور ای کامرس FBOs سے کہا ہے کہ وہ سبھی پیکیجنگ پر سے  اے-ون اور اے-ٹو قسم کے، دودھ اور اِس کی مصنوعات کے بارے میں سبھی دعووں کو ہٹادیں۔

FSSAI  نے یہ ہدایات، یہ پائے جانے کے بعد کہ بہت سی FBOs، دودھ اور اس سے بننے والی گھی، مکھن اور دہی جیسی مصنوعات، اے-ون اور اے-ٹو زمروں کے تحت فروخت کررہی ہیں، جن کیلئے FSSAI کا لائسنس نمبر استعمال کیا جارہا ہے۔ خوراک سے متعلق اِس ضابطہ کار ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ دودھ کے اے-ون اور اے-ٹو فرق کا تعلق بنیادی طور پر، پروٹین کی ساخت میں فرق سے ہے، لہٰذا دودھ کی،چکنائی والی مصنوعات پر، کوئی بھی اے-ٹوکادعویٰ گمراہ کن ہے اور FSS قانون 2006 کی شقوں اور اِس کے ضابطوں کے مطابق نہیں ہے۔

FSSAI نے ای کامرس FBOs سے کہا ہے کہ وہ اے-ون اور اے-ٹو پروٹین سے متعلق سبھی دعووں کو اپنی  ویب سائٹ سے فوری طور پر ہٹادیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں