ایشیا کے بڑے اوپن Air تجارتی میلے Bali Jatra کا آج سے آغا ہورہا ہے۔ اس میلے کا اہتمام، اڈیشہ کی سمندری تجارت کی قدیم تاریخ کا جشن منانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس میلے کا آغاز Kartika کے دن ہو رہا ہے کہ جس دن چاند مکمل ہوتا ہے اور یہ میلہ 22 نومبر تک جاری رہے گا۔
Bali Jatra، جس کا مطلب ہوتا ہے ”بالی کا سفر“، اس میں کارتک پورنیما کے دوران مہاندی سے Boitas کشتیوں کے ذریعے دور دراز کے سرزمین کا سفر کرنے کی اڈیشہ کے تاجروں کی پرانی روایت کا احترام کیا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی آج دوپہر بعد اس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تاریخی ’Baliyatra‘ تہوار اور ’Boit Bandan‘ کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے اور اُن کی خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت کی مالامال سمندری وراثت کے تئیں اڈیشہ کی خدمات اہم ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اپنے شاندار ماضی سے ترغیب حاصل کرکے اور لوگوں کی کوششوں اور محنت سے، ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی جائے گی۔ x