ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 10, 2025 2:42 PM

printer

 ایشیا کا سب سے بڑا ایئر شو ”ایرو انڈیا“ بینگلورو میں شروع ہوگیا ہے جس میں دفاع کے شعبے میں بھارت کی تکنیکی پیشرفت اور ترقی کی عکاسی کی گئی ہے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج بینگلوروں میں عظیم الشان ایرو انڈیا شو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ اور کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار بھی موجود تھے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں جناب   راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایشیا کے سب سے بڑے اس شو سے دفاعی پیداوار میں مضبوطی اور لچک کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرو انڈیا سے ملک کی صنعتی صلاحیت اور تکنیکی پیش رفت کی عکاسی ہوتی ہے، جبکہ دوست ممالک کے ساتھ علامتی رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔ 2025 کو دفاعی پیداوار میں اصلاحات کا سال قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختراع اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے جامع پائیدار اور منصوبہ بند نقش راہ کے سبب ملک میں متحرک دفاعی صنعتی ایکو نظام قائم ہوپایا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ بھارت کا دفاعی صنعتی شعبہ دنیا کے سرکردہ پانچ شعبوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار بڑھ کر ایک اعشاریہ دو پانچ لاکھ کروڑ اور برآمدات اکیس ہزار کروڑ روپے ہوگئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں