بھارتی Wrestler ادیت اور دیپک پونیہ اردن کے شہر امان میں ایشیائی چمپئن سپ کے فری اسٹائل مقابلے میں فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے طلائی تمغہ حاصل کرنے کی امیدیں روشن ہیں۔ مقابلے کے حتمی دن ادیت نے مردوں کے 61 کلوگرام زمرے میں چین کے Wanhao Zou کو دو õصفر سے شکست دی جبکہ دیپک پونیہ نے 92 کلوگرام ڈویژن میں جاپان کے Takashi Ishiguro کو آٹھ õ ایک سے ہرا دیا۔ فائنل میں ادیت کا مقابلہ جاپان کے Takara Suda سے ہوگا جبکہ پونیہ کا مقابلہ ایران کے Amir Hossein Firouzpourbandpei سے ہوگا۔ مردوں کے فری اسٹائل مقابلے میں Mukul Dahiya (86 کلو) اور دنیش (125 کلو) آج رات کانسے کے تمغوں کے لیے مقابلے میں حصہ لیں گے۔